لاہور: شیرا کوٹ کے علاقے میں سوتیلے باپ کے بیہمانہ تشدد سے ساڑھے 3سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ہے ۔بچے کو قتل کرنے کے بعد سنگدل ملزم لاش لے کر پاکپتن فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن سے ملزم کو گرفتار کرلیا اور لاش تحویل میں لے لی ہے۔
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ملزم عثمان نے 20 روز قبل تین بچوں کی بیوہ ماں سے شادی کی تھی۔ ملزم عثمان اپنی بیوی کے پہلے خاوند کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم عثمان کے بیہمانہ تشدد سے اس کا ساڑھے 3 سالہ سوتیلا بیٹا چاند ہلاک ہو گیا۔ جس کے بعد ملزم بچے کی لاش کو پاکپتن لے گیا اور اسے وہاں دفن کرنے لگا تو چاند کے دونوں بہنوں سویرا اور ایمان فاطمہ نے اپنے حقیقی چچا ہدایت اللہ کو بتاتا کہ ہمارا سوتیلا باپ عثمان ہم پر تشدد کرتا ہے۔ عثمان نے چاند پر تشدد کیا تو وہ ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاع ملنے پر لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن سے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا اور لاش تحویل میں لے لی ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے اور مقتول بچے کی چچا ہدایت اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔