مردہ جانوروں کے خون سے فیڈ گھی صابن بنانے کا انکشاف

0
57

کراچی: ضلع ملیر کے علاقے سکھن تھانے کی حدود میں مردہ جانوروں کے خون سے مچھلی کی فیڈ، گھی اور کپڑوں کا صابن بنانے کا انکشاف۔

تھانہ سکھن کی حدود پورٹ قاسم کے ایریا محمود گوٹھ میں گندگی کے ڈھیر میں بڑا گودام قائم۔ گودام میں جہاں لا تعداد مردہ جانور گندگی کے ڈھیر میں پڑے ہیں اور مردہ جانوروں کو مزدور کاٹ کر خون کو الگ الگ کاموں میں استعمال کرنے میں مصروف ہیں۔

ایک طرف مردہ جانوروں کے خون کو پکایا جارہا ہے جس میں ملاوٹ کرکے مچھلی کی فیڈ تیار کی جارہی ہے اور فیڈ کو سندھ کے شہروں کے مچھلی فارمز کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب مردہ جانوروں کی چربی سے گھی بناکر ان کو ڈبے میں پیک کرکے شہر کے ہوٹلوں اور کریانہ اسٹوروں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہاں کپڑے دہونے کا صابن بھی تیار کیا جاتا ہے جو بازاروں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں