وزیر اعلی پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

0
29

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم طاہر خورشید اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہونے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

وزیر اعلی نے ایوان احسن انداز سے چلانے پر اسپیکر چوہدری پرویز الہی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایوان کو پارلیمانی روایات کے مطابق احسن انداز سے چلایا۔ میں نے مناسب سمجھا کہ اپ کے چیمبر آکر اپ کا شکریہ ادا کروں۔ بجٹ کی منظوری میں پارٹی ارکان اور اتحادیوں کا تعاون مثالی رہا۔ عوام دوست بجٹ پیش کیا منظوری میں ارکان نے بھر پور دلچسپی لی اور پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ماضی کی حکومت مسائل دیکر گئی ہم صوبے کو خوشحالی کی طرف لیکر جارہے ہیں۔

 اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اسمبلی کا ایوان عوام کی امیدوں کا مرکز ہے اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کو فوکس کرکے حلقے کے عوام کے سامنے سرخرو ہو سکتے ہیں۔ تمام ارکان کے تعاون کے باعث ایوان احسن انداز سے چلانے مین کامیاب رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں