اسلام آباد: کے پی انتخابات کے نتیجہ پر تحريک انصاف کی تمام تنظیمیں اور کمیٹیاں توڑ دی گئیں۔ تمام عہدے دار بھی فارغ کردیئے گئے۔ تحريک انصاف نے نئی آئينی کميٹی تشکيل دے دی جو پارٹی کا نيا انتظامی ڈھانچہ تشکيل ديا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختو نخواہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی بنائی گئی اور پارٹی کے جو لوگ آزاد کھڑے ہیں ان کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد امیدواروں کو کہیں اور ایڈجسٹ کرکے بٹھایا جائے گا۔ جہاں آزاد امیدوار مضبوط ہے وہاں پارٹی ٹکٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ خیبر پختو نخواہ کے رہنماؤں نے پہلے مرحلے میں ہار میں بڑی رقم خرچ ہونے کو بھی قرار دیا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے کہ مخالفیں نے کہاں اور کیسے پیسہ خرچ کیا۔ دوسرے مرحلے میں پیسے کے استعمال پر توجہ دے کر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔
تحریک انصاف زرائع کا کہنا ہے کہ آئینی کمیٹی میں وہ لوگ شامل ہیں جن کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔