کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ صوبے میں جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو لیکن متنازعہ مردم شماری کے باعث حلقہ بندیوں کے باعث تاخیر ہورہی ہے اور اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور اس شہر کی دعویدار جماعت ایم کیو ایم ہے جنہوں نے اس متنازعہ مردم شماری کو پارلیمنٹ اور سی سی آئی سے منظور کرایا ہے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات اور اس سے قبل ہونے والے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں انشاء اللہ پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔ کشمیر کے انتخابات میں اگر 25 جولائی 2018 کی طرز کی دھاندلی ہوئی تو یہ کشمیر کاز کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے کوووڈ کی صورتحال کے پیش نظر بند کئے گئے ہیں لیکن امتحانات اس لئے منسوخ نہیں کرسکتے کہ اس سے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔