مولانا فضل الرحمان کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات

0
114

کراچی: مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا۔

سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق  ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔ ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ضیا الرحمن کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔ سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں