اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بارہ کہو کے علاقے میں صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ آمد۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان کے اغواء اور تشدد پر مذمت کی اور صحافی عمرچیمہ اور صحافی اعزاز سید بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا اور صحافی مطیع اللہ جان کا ان کے اغوا پر فوری آواز بلند کرنے کے حوالے سے اظہار تشکر کیا۔
صحافی مطیع اللہ جان نے بلاول بھٹو زرداری کو سنسرشپ اور صحافیوں کی بیروزگاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو صحافی حکومت پر تنقید کرے، اسے نوکری سے نکلوادینا افسوس ناک ہے اور اب تو یہ فاشسٹ حکومت ویب چینلز پر حکومتی نااہلیوں کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی برداشت نہیں کررہی۔ پی ٹی آئی حکومت اتنی کمزور ہے کہ کسی بھی صحافی کے ایک تنقیدی ٹویٹ سے بوکھلا جاتی ہے اور مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت کورٹ بیٹ رپورٹرز زیادہ حکومتی دباؤ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ہے اور پاکستان کے میڈیا ورکرز کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔