وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت مون سون کی تیاری سے متعلق اجلاس

0
46

کراچی: اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، میئر کراچی وسیم اختر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان اور دیگر شریک۔ سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی نمائندے بذریعہ وڈیو لنک شریک تھے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں کے ندی نالوں کی صفائی کی ہدایت دی۔ کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موسمی تبدیلی کے باعث تیز بارسات کا امکان ہے اور تمام نالوں کی صفائی کا کام فوری کیا جائے۔ واٹر بورڈ کو نکاسی آب کیلئے انڈر گرائونڈ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہ سکشن مشینز، جنریٹرز اور موٹرز کی سروس صفائی کی جائے۔

کے ایم سی کو اپنے تمام بڑے نالوں کی صفائی فوری طور پر کریں اور ڈی ایم سیز متعلقہ علاقوں کے نالوں کی صفائی کریں۔ صفائی کے حوالے سے سندھ حکومت فنڈز فراہم کرے گی اور جو کچرا نالوں سے نکلے گا اس کو دوسرے دن اٹھانے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں