کراچی: سینئر فوٹوگرافر فرید خان کا کوریج کرنا جرم بن گیا۔ جوہر آباد میں ایس پی گلبرگ اظہر کی موجودگی میں پولیس کا سینیئر کیمرہ مین پر تشدد۔ جوہر آباد پولیس نے فوٹوگرافر کو حراست میں لے لیا اور پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ فرید خان دکانیں بند کرانے کی فوٹیجز بنا رہے تھے۔
تعارف کے باوجود ایس پی اظہر کی موجودگی میں پولیس نے تشدد کیا اور فرید خان کو نہ چھوڑا گیا۔ آدھے گھنٹے تک پولیس اہلکار فرید خان کو موبائل میں گھماتے رہے۔ تھانے منتقلی کے بعد اعلی حکام کی مداخلت پر رہائی عمل میں آئی۔
ایس ایچ او جوہر آباد نے گالیاں بکتے ہوئے کہا کہ ایسے تھوڑی ہے کہ جب کیمرہ اٹھاو کوریج کرنے لگو۔
صحافیوں کا وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ سے سوال کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ کیا لاک ڈاؤن کی کوریج کرنا جرم ہے؟۔