جے یو آئی کے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے کوریج کرنے پر اعتراض، بعد ازاں میڈیا سے معذرت کرلی

0
84

کراچی: جمعیت علماء اسلام کے لانگ مارچ میں آج نیوز کی خاتون رپورٹر کے کوریج کرنے پر اعتراض کردیا۔

جے یو آئی کے مرکزی استقبالیہ کیمپ سے اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیا کوئی مرد نہیں تھا جو عورت کو کوریج کرنے بھیج دیا اور اگر عورت رپورٹر کو بھیجا ہی ہے تو چادر اوڑھاؤ۔ ‏میڈیا کو شرم نہیں ہے مرد کے بجائے عورتوں کو بھیج دیا اگر عورت کو بھیجا ہی ہے تو اسے پردہ کراؤ۔

کیمپ سے اعلان ہونے پر مولانا غیاث الدین نے میڈیا سے معافی مانگتے ہوئے ہدایت کی کہ کیمپ کا مائیک غیر متعلقہ افراد کو نہ دیں۔ میڈیا سے معذرت خواہ ہوں یہ پالیسی اعلان نہیں ہے آپ کام کریں۔

جے یو آئی کے کراچی سہراب گوٹھ کے استقبالیہ کیمپ سے اعلان کے بعد آج ٹی وی کی انوشہ جعفری خوفزدہ ہوکر گاڑی میں چھپ گئیں جبکہ مولانا غیاث نے اس پہ معافی مانگی ہے مگر رپورٹر خوفزدہ ہوگئیں بعد ازاں رپورٹر نے ایز لائیو کیا ہے پھر آفس روانہ ہوگئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں