کراچی: کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری نوجوان نے اقوام متحدہ کو پٹیشن فائل کرکے مہم کا آغاز کر دیا۔ پٹیشن میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت فوری طور پر کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ کرے اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرائے۔
محمد عرفان نامی پاکستانی نوجوان نے پٹیشن کے بارے میں پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کشمیر پر مضبوط اسٹینڈ لیا جائے۔ محمد عرفان نے مذید بتایا کہ پٹیشن پر سائن کرنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں اور اپنے سگنیچر کریں۔