کراچی: حکومت سندھ کا تا حکم ثانی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار نجی اسکولوں کا طلبا اور اساتذہ سمیت سڑک پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
پرائیویٹ اسکولز مالکان کا تعلیم بچاو تحریک کا آغاز کردیا اور کے ڈی اے راؤنڈ اباوٹ پر احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اسکول مالکان، ٹیچرز اور طلبا کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں۔
بینرز میں سندھ کے بچے تعلیم سے محروم کیوں؟ اور میرا اسکول بند ہے، میں پڑھوں گا کیسے لکھا ہوا ہے۔