وزیر داخلہ نے اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کردیا

0
42

اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر چینی شہریوں کے لئے خصوصی امیگریشن کاؤنٹر قائم۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سپیشل امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کردیا۔

خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے چینی مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی اور خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے سی پیک ویزا ہولڈرز بھی استفادہ کرسکیں گے۔ خصوصی کاؤنٹر کا قیام وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خسوصی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے سی پیک کی علیحدہ کیٹیگری کا ویزا بھی جاری کیا جارہا ہے۔

کاؤنٹر کے افتتاح پر ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں