اسلام آباد: ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی مقتولہ نور مقدم کی تفتیشی ٹیم سے اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شامل تھے۔ اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور تفتیشی ٹیم کے دیگر ممبران بھی شامل تھے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مقدمہ کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔
ائی جی اسلام آباد نے مقدمہ میں ملوث ملزم ظاہر ذاکر کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کو سفارش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کا بیرون ممالک انگلینڈ اور امریکہ سے بھی کرمینل ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی۔ وقوعہ سے حاصل کیے گئے تمام شواہد کی فرانزک کرانے کی ہدایت کی اور تھراپی ورکس سے بھی ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔
آئی جی اسلام آباد نے میٹنگ کے دوران کہا کہ مقدمہ کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں جلد از جلد یکسو کیا جائے اور تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے۔