دہشت گردی کا ممکنہ خدشہ، کراچی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

0
69

کراچی: شہر کراچی میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات اور قونصل خانوں کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

کراچی کے ریڈ زون میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جب کہ گاڑیوں اور آنے جانے والے افراد کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق مختلف خفیہ رپورٹس میں کراچی کے ریڈ زون، خاص طور پر مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جس پر مختلف قونصل خانوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہوں کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں