ابیٹ آباد: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی میں 13 سالہ بچے نے اپنے والد کے ہمراہ رپورٹ درج کروائی کہ سہیل سکنہ نزد گھاس منڈی مسجد نے تین ہفتے قبل اس کے ساتھ اپنے گھر نزد گھاس منڈی زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
جبکہ گزشتہ دن ملزم نے دوبارہ اس کوبدفعلی پر مجبور کرنا اور بات نہ ماننے کی صورت میں ویڈیو تصاویر لیک کرنے کی دھمکی دی جس پر بچے کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ 403 جرم 377/506/511 پی پی سی ، 48/53 سی پی اے کے تحت درج رجسٹرڈ کر لیا گیا۔
جبکہ ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او سٹی نادر خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ شب چھاپہ مار کرملزم سہیل کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل مواد برآمد کر لیا گیا۔
سٹی پولیس نے ملزم کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ دیگر تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔