کراچی یونین آف جرنلسٹس کا صدر کے یو جے فہیم صدیقی سمیت مدثر سعید کی جبری برطرفی کے خلاف گورنر ہاٶس کے سامنے مظاہرہ

0
45

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صدر کے یو جے فہیم صدیقی اور بیورو چیف جیو اسلام آباد مدثر سعید کی جبری برطرفی کے خلاف  کے یو جے کا گورنر ہاٶس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں صحافیوں اور مزدور رہنماٶں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرے سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا، کراچی پریس کلب کے سابق صدر احمد خان ملک، پی ایف یو جے کے خازن لالا اسد پٹھان، سابق صدر پریس کلب امتیاز فاران، پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ، اسٹیٹ بینک ورکرز یونین کے لیاقت ساہی، پیپلز لیبر بیورو پورٹ قاسم کے حسین بادشاہ، پرل کانٹینیٹل یونین کے ملک غلام محبوب، بول نیوز کے سابق نیوز ایڈیٹر ریشاد احمد، کے یو جے دستور کے جنرل سیکرٹری نعمت خان، خازن جاوید قریشی، یونس آفریدی، راٶ جمیل اور عارف خان نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے فہیم صدیقی اور مدثر سعید کی جبری برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صدر کے یو جے فہیم صدیقی اور مدثر سعید کو فوری طور پر بحال کیا جاٸے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ
فہیم صدیقی نے میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف بھرپور تحریک چلاٸی لیکن میر شکیل الرحمن نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے بغیر کسی نوٹس کے فہیم صدیقی کو ملازمت سے برخاست کردیا۔جیو انتظامیہ کا یہ اقدام معاشی قتل کے مترادف ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ فہیم صدیقی نے نہ صرف ہر فورم پر صحافیوں کیلٸے آواز بلند کی بلکہ صحافی برادری کےحقوق کیلٸے عملی جدوجہد بھی کی ہے۔ فہیم صدیقی کو جیو کے ورکرز کی تنخواہوں اضافے اور بروقت تنخواہوں کی اداٸیگی کیلٸے آواز بلند کرنے کی سزادی گٸی ہے۔

مقررین نے کہا کہ صدر کے یو جے اور دیگر برطرف صحافیوں کی بحالی تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں