کراچی: وزیر صحت سندھ وزرا پیچوہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثہ کے بعد 97 لاشیں ملیں اور سب مسافر تھے۔ مرنے والوں میں 68 مرد، 26 عورتیں اور 3 بچے شامل ہیں اورناقابل شناخت لاشوں کا ڈی این اے کراچی یونیورسٹی لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔
وزیر صحت سندھ نے بتایا کہ اب تک 47 لواحیقین نے ڈی این اے سیمپل جمع کروا دیے ہیں اور 19 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہیں۔ 6 زخمی زیر اعلاج ہیں اور 6 زخمیوں میں سے 2 بچ جانے والے مسافر جبکہ 4 رہائشی ہیں اور ڈی این اے اجزاء کے نتائج 21 دن میں آجائیں گے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اس لسٹ میں 66 شناخت غلط ہیں۔