کراچی: اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے اپیل دائر کردی، اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے تقریباً 2 ارب روپے کے اخراجات ہونگے اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔