ڈاکٹر کی خود کشی کا معاملہ، مزید اہم انکشافات سامنے آگئے

0
96

کراچی: ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہ علی کے خودکشی کا معاملہ ،مزید اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس کے مطابق ماہا علی نے جس پستول سے خودکشی کی اس کے اصل کے مالک نے پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔ سعد نصیر کے اہلخانہ سے ماہا علی کے اہلخانہ نے رابطہ کیا تھا۔ سعد نصیر ڈیفنس کا رہائشی ہے اور شادی شدہ ہے۔ سعد نصیر نے پولیس کے افسر سے موبائل فون پر رابطہ کیا اور پستول کے حوالے سے اہم معلومات دی ہے۔

سعد نصیر نے اسلحہ اپنے ایک دوست کو دیا، دوست نے وہ اسلحہ ڈاکٹر کودیا یا اس کے بعد کسی اور کے زریعے ڈاکٹر ماہا کے پاس پہنچا، تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سعد نصیر نے تھانے آکر سرکاری طور پر بیان قلمبند نہیں کرایا ہے۔ پولیس ابتک ماہا علی کے اہلخانہ اور اس کے ایک دوست جنید کا بیان قلمبند کرچکی ہے۔ سعید نصیر کا بیان قلم بند ہونا انتہائی اہم ہے قرار دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے دبائو کا شکار ہونے کی وجہ سے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں