کراچی: ترک ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اگلے ہفتے مختلف دنوں میں ترکی کا دورہ کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان ترکیہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا الگ الگ استقبال کریں گے۔ رہنما صدر ایردوان کی دعوت پر ترکیہ آ رہے ہیں۔ ان رہنماؤں سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ محمود عباس 25 جولائی اور نیتن یاہو 28 جولائی کو ترکیہ پہنچیں گے پہنچیں گے۔