صوبے بھر میں کورونا کے مزید 1464 نئے مریض سامنے آگئے، وزیراعلیٰ سندھ

0
82

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں آج کورونا کے مزید 1464 نئے مریض سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9841 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 388690 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں 71092 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 1103 اموات ہوچکی ہیں۔ اس وقت 32945 مریض زیرعلاج ہیں اس وقت 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ شہر کراچی میں 976 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع شرقی میں 297، جنوبی میں 282، وسطی میں 153، کورنگی میں 116، غربی میں 96 اور ملیر میں 32 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔ سندھ کے دیگر شہروں کی صورتحال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں 48، حیدرآباد میں 40، سکھر  میں 39، لاڑکانہ میں 37 سانگھڑ میں 29، خیرپور میں 25، میرپورخاص میں 15، دادو میں 13 اور نوابشاہ میں 8 کیسز سامنے آئے جبکہ ٹھٹھہ میں 7، شکارپور میں 6، نوشہروفیروز میں 6 اور عمرکوٹ میں 5 جبکہ قمبر، شہدادکوٹ میں 3، بدین اور مٹیاری میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اپنا خیال رکھیں۔ اللہ پاک کے حکم سے جلد اس وبا سے جان چھڑا لیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں