اداکارہ عائشہ ثنا کو گرفتار کرنے کا حکم

0
69

لاہور: جعلی چیک دینے کے معاملے پر اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ عائشہ ثنا گھریلو ضروریات اور دیگر مقاصد کے نام پر مختلف لوگوں سے دو کروڑ روپے لے کر روپوش ہوگئی ہیں اور اُن کے حوالے سے کسی کو بھی علم نہیں۔

متاثرہ شہری محمد علی معین کی طرف سے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں اداکارہ کے خلاف دھوکا دہی اور جعلی چیک دیئے جانے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست  دی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ عائشہ ثنا ان کی فیملی فرینڈ ہیں جنہوں نے ان سے گھریلو ضروریات کے لیے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے بعد ازاں وہ میرے پیسے لے کر فرار ہوگئیں تاہم اب پولیس کی جانب سے عائشہ ثنا کے خلاف فراڈ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں