کورونا صورتحال کے پیش نظر موجودہ پابندیاں اگلے 2 ہفتوں تک صوبے بھر میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

0
100

کراچی: ٹاسک فورس کا کورونا صورتحال کے پیش نظر موجودہ پابندیاں اگلے 2 ہفتوں تک صوبے بھر میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تمام سیاحتی مراکز، سی ویو، ہاکس بے، تفریحی پارکس 2 ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واکنگ ٹریکس  کھلے رکھے جائیں گے اور دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی۔

انٹر سٹی ٹرانسپورٹ  50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گیں، اگر خلاف ورزی  ہوئی تو سخت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈپارٹمنٹل اسٹور بھی شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی اور اسکولوں کے کھلنے کا فیصلہ تب کریں گے جب کورونا کی صورتحال  بہتر ہوجائے گی۔ وزیر تعلیم  کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی ویکسینیشن کرنے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی اور شادی ہال بھی بند رہے گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں