چین کا افغان مہاجرین کیلئے فوڈ کا عطیہ

0
67

اسلام آباد – چینی سفیر یاو جنگ نے کورونا وائرس وباء کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے کیمپوں میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کے لئے 8000 فوڈ پیکس وفاقی  وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان  کے حوالے کیے۔

یاد رہے کہ چین نے یہ عطیہ وفاقی وزیر کی درخواست پر کیا جنھوں نے اقوام متحدہ اور وفاقی دارالحکومت میں مقیم سفارتی مشنز کو خط لکھ کرترقی یافتہ ممالک کی توجہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی امداد کی طرف مبذول کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی چین کے سفیر نے افغان مہاجریں کے لئے 1500 خوراکی پیکج عطیہ کیا تھا جس کو رمضان کے اوائل میں مستحقین افغان مہاجرین میں تقسیم کیا تھا۔

پاکستان اور افغان مہاجرین چینی سفیر کے ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں