کراچی (منظور سولنگی) سیریلون افریقہ بھیجے جانے والے برآمدی سامان (ایکسپورٹ گُڈ) سے 2.8 ارب روپے کی 5.6 ملین ٹراماڈول گولیاں ضبط، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے برآمدی سامان کی آڑ میں کنٹرول سئکوٹروپک ٹراماڈول کی 56 لاکھ (5.6 ملین) گولیاں افریقہ اسمگلڈ کرنے کی بڑی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔
ٹراماڈول ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈراپ) کے تحت کنٹرول شدہ نفسیاتی (کنٹرولڈ سائیکوٹراپک ڈرف) دوا ہے، اس دوا پر کئی ممالک میں پابندی ہے کیونکہ اس دوا میں نشہ آور مرکبات شامل کئے جاتے ہیں، اس دوا (ٹراماڈول) کی زیادہ مقدار سے نشہ حاصل کیا جاسکتا ہے، ٹراماڈول ٹیبلیٹس کو تولیہ (ٹاویل) کی ایک برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا۔
ٹراماڈول ٹیبلٹس کو مغربی افریقہ کے ملک سیریلون کے شہر فری ٹاؤن برآمد کیا جا رہا تھا، برآمدی کنسائمنٹ کا گڈز ڈیکلریشن احمد ٹریڈنگ کی جانب سے فائل کیا گیا تھا، یہ برآمدی کنسائمنٹ این ایل سی کنٹینرز ٹرمنل کراچی سے گرین چینل کے تحت رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) سے کلیئر ہو چکا تھا۔