اسلام آباد: این سی او سی کے اہم فیصلے سامنے آگئے۔
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 11 اپریل تک ملک بھر میں رات 8 بجے تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے اور ہفتے میں صرف پانچ دن کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے اور 300 افراد تک آوٹ ڈور شادی تقریبات کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔
بند مقامات پر ہونیوالے تمام ثقافتی، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی جبکہ اسپورٹس، تہوار، ثقافتی اور دوسری تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام سرکاری، نجی دفاتر، عدالتوں میں 50 فیصد گھر سےکام کرنے کی پالیسی اختیار ہوگی۔ تعلیمی شعبے سے متعلق فیصلوں کا 24 مارچ کو جائزہ لیا جائے گا۔