ریٸر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

0
37

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریٸر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ تبدیلی کمان کی تقریب پی این ایس بہادر کراچی میں منعقد ہوئی۔

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے سپرد کیں۔ بطور کمانڈر کراچی ریٸر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاک بحریہ کی کراچی میں تربیتی یونٹس کے انچارج ہوں گے۔

ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ قبل ازیں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے فراٸض سر انجام دے رہے تھے۔ ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاھور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں