مظفرآباد: مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار حریت پسند شہید ہو گئے جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حریت پسندوں کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع کے مانی ہل بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے تین حریت پسندوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار سچن کمار بھی زخمی ہوا ہے۔ جو راشٹریہ رائفلز کی 34 بٹالین سے وابستہ ہے۔ شہید حریت پسندوں میں عادل ساکنہ کٹہ پورہ، عاقب ساکنہ ارشی پورہ، رائیس ساکنہ امام صاحب اور وسیم ساکنہ بمنی پورہ شامل ہیں۔ تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔