سندھ حکومت ناکام، کراچی میں قائم ڈاکو راج میں ایک اور نوجوان میڈیا ورکر قتل

0
128

کراچی: سندھ حکومت و اداروں کی ناکامی کی وجہ سے کراچی میں قائم ڈاکو راج میں ایک اور نوجوان میڈیا ورکر سید صفی الللہ کو اسٹریٹ کرمنلز نے قتل کردیا۔

صفی اللہ 4 فروری کی شب رات گئے آفس سے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نےصفی اللہ کو فیڈرل بی ایریا دستگیرکے مقام پر اسے گھیرلیا، پہلے صفی اللہ سے لوٹ مارکی اور جاتے ہوئے گولیوں سے نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔

سید صفی اللہ ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے باصلاحیت نوجوان تھا۔ مدنی چینل اور ایک نیوز ویب سائیٹ کا سوشل میڈیا دیکھتا تھا، دستگیر کے علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز نے لوٹ مار کے بعد قتل کردیا۔ مقتول کے والد مدنی چینل میں سینئر کیمرہ مین ہیں۔ جوہر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ صفی اللہ (نیوز ویب سائٹ ) 1915 کے لیے بھی کام کررہاتھا رابطہ کرنے صفی اللہ کےوالد سید سرفراز احمد نے بتایاکہ صفی اللہ مدنی چینل میں بھی پارٹ کام کررہا تھا اسے ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ میں اپنے بیٹے کے انصاف کیلئے ہرفورم پرآواز بلند کروں گا۔ سید سرفراز احمد مدنی چینل میں ایک عرصہ سے سینئر کیمرہ مین اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں