ٹرانسپورٹ مافیا یا کوئی اور! گرین لائن بس پر پتھر برسا دیے گئے

0
157

کراچی: گرین لائن بس پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پتھر برسادیے گئے، جس کے نتیجے میں بس کے سائڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹ گئے تاہم مسافر محفوظ رہے۔

کراچی پہلا ماسٹرانزٹ منصوبہ شرپسندوں کے نشانے پر آگیا ، نمائش سے سرجانی کے درمیان چار مختلف مقامات پر گرین لائن بس پر پتھر برسانے کے واقعات پیش آئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے بس کے سائڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹے، پیڈسٹرین برج سے کیے جانے والے پتھراؤ سے بسوں کو نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

واقعات پر پولیس کو نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درخواست جمع کرادی گئی، درخواست سینئر وائس منیجر سیکیورٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ گرین لائن بس پر پتھر برسانے کے واقعات پر پولیس حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے، مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔

واقعات نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں، 900 کیمروں، ڈھائی سو سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعویٰ بھی کھو کھلا نکلا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں