کراچی: سوئیڈش کالج قائد آباد کے سامنے مین نیشنل ہائی وے پر پچھلے چار دن سے سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی سڑک پر موجود ہے جو سڑک کی تباہی کے ساتھ مسافر حضرات کے لئے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔ روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے ہیں۔ جبکہ قریب میں موجود ڈپٹی کمشنر ملیر آفس اور ڈی ایم سی ملیر ہیڈ آفس کی موجودگی کے باوجود مین نیشنل ہائی وے کی حالت ان اداروں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔