پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 59 کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل برآمد، اسمگلر گرفتار

0
26

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کراچی سعیدہ آباد کے علاقے سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔

موبائل گشت کے دوران مشکوک نقل و حرکت کا تعاقب کیا۔ دوران موبائل گشت نے سوزوکی بولان کو روک کر تلاشی کے دوران 59 کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل برآ مد کرکے اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 16.10 ملین امریکی ڈالر اور پاکستانی 17.99ملین روپے ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور اسمگلر کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں