فلسطین کی مزاحمتی تنظیم الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے سینیر رہ نما کینسر کے سبب وفات پاگئے

0
35

کراچی: اسرائیل کی ایک جیل میں قید فلسطین کی مزاحمتی تنظیم الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے سینیر رہ نما کینسر کے سبب منگل کے روز وفات پاگئے ہیں۔

اسرائیل کی عدالت نے الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے شریک بانی ناصر ابوحمید کوکئی مرتبہ عمر قید کی سزاسنائی تھی۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں اپنی ایک حالیہ تقریر میں بھی ان کا ذکر کیا تھا۔ وہ 2002 سے اسرائیلی جیل میں قید تھے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صدر محمود عباس نے اسرائیل پر ابو حمید کی طبّی ضروریات کو نظر انداز کرنے کا الزام عاید کیا ہےاور اسے ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اسرائیل کی جیل سروس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ ابو حمید پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا ’مسلسل علاج’ کیا گیا تھا۔

متوفیٰ ابو حمید کی والدہ نے وائس آف فلسطین ریڈیو کو بتایا کہ ان کا بیٹا کوما میں چلا گیا تھا اور اس کے بعد جیل سروس نے پیر کے روز محافظوں کی موجودگی میں ان کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت دی تھی۔

فلسطینی والدہ نے اس بات پر بھی اللہ کا شکر ادا کیا کہ ‘وہ اور ابو حمید کے بھائی ان سے ملنے اور وفات سے قبل انھیں الوداع کہنے میں کامیاب ہوئے ہیں’۔ انھوں نے امید ظاہرکی کہ ‘اسرائیلی حکام میرے مرحوم بیٹے کی نعش تدفین کے لیے جلد ہمارے حوالے کردیں گے’۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں