جنسی ہراسگی کیس، اسٹیل مل کے ڈائریکٹر اے اینڈ پی وفاقی محتسب کے سامنے پیش ہونے سے بھاگ گئے

0
197

اسٹیل مل لاء ڈیپارٹمنٹ کے وکلاء نے پیش ہونے سے معذرت کرلی، زرائع

گزشتہ پیشی میں اسٹیل مل کے تین افسران حاضر ہوئے تھے

کراچی: وفاقی محتسب اعلی میں اسٹیل مل جنسی ہراسمنٹ کیس میں نامزد ڈائریکٹر اے اینڈ پی طارق خان سمیت کوئی پیش نہ ہوا اور نہ ہی کوئی نمائندہ پیش ہوا۔ اسٹیل مل لاء ڈیپارٹمنٹ کے وکلاء نے وفاقی محتسب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

پاکستان اسٹیل مل کے کنٹریکٹ پر آئے ڈائریکٹر اے اینڈ پی لفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان اور دیگر  پر وفاقی محتسب اعلی کے دفتر میں درج شکایت نمبر 86/2020 گزشتہ روز پیر کے دن 2 بجے سماعت کیلئے مقرر تھی تاہم  گزشتہ پیشی پر ڈائریکٹر اے اینڈ پی کے تینوں نمائندوں کو وفاقی محتسب کے تنبیح کرنے کے باوجود نامزد طارق خان، بابر برنارڈ میسی، نواز خٹک، ابو ظفر، ارتضی علی اور دیگر ناخود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کا نامزد کردہ کوئی وکیل پیش ہوا۔ زرائع کے مطابق اسٹیل مل لاء ڈیپارٹمنٹ کے وکلاء نے وفاقی محتسب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی اور ڈائریکٹر اے اینڈ پی کو کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا کیس ہے آپ کو خود زاتی حیثیت میں پیش ہونا پڑے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں