معافیوں اور معذرتوں کا سیزن، اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے 35 پنکچر پر سینئیر سے معافی مانگ لی

0
244

کراچی: اے آروائی کی جانب سے اسحاق ڈار پر بدعنوانی کے الزامات پر باضابطہ معافی مانگنے کے بعد اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی سینئیر صحافی نجم سیٹھی سے 35 پنکچرز کے الزام پر معذرت کرلی۔

اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وہ نجم سیٹھی سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ انہوں نے 2013 کے انتخابات کے بعد یہ الزام لگایا تھا کہ نجم سیٹھی جو ان انتخابات کے لئے قائم کی گئی نگران حکومت میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے، انہوں نے انتخابات میں 35 پنکچرز لگا کر نواز لیگ کی مدد کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں