اوور سیز کا پاکستان آنا جرم بن گیا’ تھانہ گلستان جوہر پولیس نے شہری کو گھر سے اغوا کرلیا، 10 گھنٹے حبس بے جا رکھ کر تشدد کرتے رہے، اہلکاروں نے لاکھوں روپے چھین لیے

0
17

کراچی: اوور سیز پاکستانی کا کراچی آنا جرم بن گیا اور تھانہ گلستان جوہر نے بیرون ملک سے آئے پاکستانی شہری کو بغیر وارنٹ زبردستی گھر سے اٹھالیا گیا۔ اوورسیز پاکستانی کو 10گھنٹے تک حبس بےجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شہری سیف اللہ بیرون ملک سے کراچی اپنے گھر پہنچا تھا اور معمولی گھریلو تنازعہ پر پولیس نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا، ڈرایا دھمکیاں دیں۔ گلستان جوہر پولیس نے رہائی کے بدلے ڈیڑ لاکھ روپے رشوت طلب کی نہ دینے پر جھوٹی ایف آئی آر پر بند کرنے کی دھکمی دی۔

متاثرہ شہری سیف اللہ باجوہ کے مطابق پولیس نے تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا اور دس گھنٹے لاک اپ میں رکھا جبکہ ڈیڈ لاکھ روپے رشوت لے کر مجھے چھوڑا گیا۔ پولیس نے مجھ سے 5 ہزار 8 سو سوئیس کرنسی چھین لی۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو شکایت کی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی، میں یو این کا رکن ہوں بیرون ملک جاکر کیس اوٹھاونگا اور میں اپنے قونصلیٹ کو درخواست دونگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں