اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کیس فائنل ہوا ہے، چاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے کیسزکا بھی اختتام ہو،
ووٹر کا اعتماد بحال کرنا ہے اور ملک کو جمہوری طور پر مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کا معاملہ ہے بہت جلد دیگر جماعتوں کے کیس بھی فائنل ہونگے۔ یقینی بنائیں گے کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔