کراچی: ترجمان پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین (سی بی اے) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھی مزدور تحریک کراچی ڈویژن کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملازمین کو جبری برطرف کرنے کے خلاف ملیر پریس کلب کراچی پراحتجاج کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ملازمین پاکستان اسٹیل کی جبری برطرفی کے اس فیصلے کے خلاف انصاف لیبر یونین سی بی اے سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ میں بھی کیس دائر کر چکی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ معززعدالت مزدوروں کا قتل ہونے نہیں دے گی۔
احتجاج میں پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین (سی بی اے) نے سیکڑوں مزدوروں سمیت شرکت کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا اور حکومت کو باور کروایا کہ آپ کے اس فیصلے کو ہم ہرگزنہیں مانتے۔