محکمہ ریلوے کا آن لائن نظام بیٹھ گیا، مختلف ریلوے ریزرویشن کھول دیئے

0
97

لاہور: وزیر ریلوے شیخ شید نے کہا کہ ریلوے آن لائن نظام میں خرابی آئی ہے اور ٹکٹ بک کرنے میں آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پارہا۔ ریلوے کا ای ٹکٹنگ نظام بیٹھنے کے بعد راولپنڈی، ملتان، پشاور، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن سینٹرزکی ایک ایک کھڑکی کھول دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافر چاروں صوبوں کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے ریلوے اسٹیشنوں سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے اور  ریلوے اسٹیشنز کے بکنگ آفس صبح 8 سے شام 5  بجے تک کھلے رہیں گے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ لاہور راولپنڈی،کراچی، ملتان، سکھر، پشاوراورکوئٹہ ریلوے اسٹیشنوں کے بکنگ آفس کھلے رہیں گے۔ ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریل سروس تقریباً 2 ماہ تک معطل رہی جسے گزشتہ روز 20 مئی سے محدود پیمانے پر بحال کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں