جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے، وفاقی وزیر داخلہ

0
66

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عوام سے جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنےکا مطالبہ کیا ہے

اپنے پیغام میں اعجاز شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ ملک سے کروناوائرس ختم ہو گیا ہے،

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کورونا نے دنیا سمیت پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ قوم جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے۔

عبادات اور عید کی خوشیوں میں حفاظتی تدابیر اپنا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

وزیر اعظم نے ملکی معیشت اور مزدور طبقہ کا خیال رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ملک سے کرونا وائرس ختم ہو گیا ہے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سےمحفوظ رہ کر مزید کئی عیدیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں