نارتھ ناظم میں گداگروں کے خلاف آپریشن 30 سے ذائد پروفیشنل بھیکاری گرفتار

0
38

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) ضلع وسطی نارتھ ناظم میں گداگروں کے خلاف آپریشن، آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں ایس ایچ او سمیت ویمن پولیس بھی شامل تھی، اس آپریشن میں 30 سے زائد پروفیشنل بھیکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر نارتھ ناظم میں گداگروں کے خلاف آپریشن، آپریشن اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد کی نگرانی میں کیا گیا فوکل پرسن توقیر احمد، علاقائی ایس ایچ او عابد شاہ، تیموریہ پولیس اور ویمن پولیس بھی ان کے ہمراہ تھی، یہ اینٹی بیگنگ مہم سخی حسن قبرستان، سخی حسن چورنگی اور فاروق اعظم مسجد کے باہر کیا گیا، اس آپریشن میں 30 سے ذائد پروفیشنل بھیکاریوں کو گرفتار کیا گیا،

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گداگروں کے مختلف گروہ بن چکے ہیں، جنہوں نے بھیک مانگنے کے لیے اپنے اپنے علاقے مختص کیے ہوئے ہیں، یہ پیشہ معاشرے میں ایک بیماری کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، ہمیں ان کے سدباب کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ہم ان کی ایف آئی آرز بھی درج کروا رہے ہیں اور کچھ کو ایدھی سینٹر میں جمع کیا جائے گا جبکہ ان بھیکاریوں کو ری حیب سینٹر میں بھی جمع کروایا جائے گا، چائلڈ بیگرز کو بھی ری حیب کیا جائے گا تاکہ وہ معاشرے میں بہتر زندگی گزار سکیں اور کام کرنے کے قابل بن سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی عوام ان بھکاریوں سے بہت تنگ تھی جس پر یہ آپریشن کیا گیا اور ہم رات میں بھی شاپنگ مالز، بازاروں میں اینٹی بیگنگ مہم جاری رکھیں گے، فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر توقیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم نارتھ ناظم آباد سے شروع ہوکر پورے ضلع میں جاری رہے گی۔ ان پروفیشنل بھیکاریوں کی وجہ سے جو جائز مستحقین ہوتے وہ محروم ہوجاتے ہیں، ہماری عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ضلع سے گداگری کا خاتمہ کیا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں