کراچی پریس کلب نے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کر دی

0
52

کراچی: کراچی پریس کلب نے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کو جیو نیوز کے خلاف مظاہرے میں مشتاق سرکی پیش پیش تھے اور اسی مظاہرے میں شامل مظاہرین نے نہ صرف جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیا بلکہ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرکے ان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کلب کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ صحافی ہمیشہ غیرجانبدار ہوتا ہے اور اپنے قلم کے ذریعے مسائل پر بات کرتا ہے۔ کسی بھی صحافی کی جانب سے مظاہرے کے نام پر میڈیا کے ادارے میں توڑ پھوڑ جیسے اقدامات نا قابل برداشت ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں