اسلام آباد: طالبہ کا کلاس فیلو لڑکوں کے ساتھ سیر سپاٹوں کا انجام سامنے آگیا، ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ کو کھانے پینے کے بہانے ساتھ لے جاکر کلاس فیلو نے دوستوں کے ساتھ مل کر ریپ کیا۔ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے لڑکی سے گھر سے زیورات اور پیسے چوری کرا کر ہتھیا لئے۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے متاثرہ طالبہ مہ جبین کی مدعیت میں ملزمان بلال زمان، ولید ،عدنان، شیخ عدیل اور حسیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ مہ جبین کو کلاس فیلو بلال زمان اپنے کزن ولید، دوستوں عدنان اور شیخ عدیل کے ہمراہ یونیورسٹی سے جوس اور کھانے پینے کے بہانے کار پر بٹھا کر نکلے۔ انہوں نے راستے میں لڑکی کو نشہ آور جوس پلا کر بےہوش کیا اور ترلائی کلاں کے علاقے میں ایک گھر میں لے جاکر اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکوں نے لڑکی کی ویڈیو فلم بھی بنالی اور ملزمان اسے ویڈیو دکھا کرچھ ماہ تک سے بلیک میل کرتے رہے۔ ملزمان بلال زمان اور ولید لڑکی کو بلیک میل کر کے گھر سے طلائی زیورات اور کیش بھی چوری کروا کر ہتھیاتے رہے اور اس کو ذیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ ملزمان نے لڑکی کو اپنے ساتھ شہر سے باہر جانے کو کہا، لڑکی کے انکار کرنے پر ملزمان نے اپنے ساتھی حسیب کے ذریعے وڈیو سوشل میڈیا وائرل کر دی ہے۔
طالبہ کا کہنا ہے کہ بلیک میل کر کے ملزمان طلائی زیورات اور کیش بھی لیتے رہے۔