کنگ عبداللہ کیمپس علم و دانش اور اعلیٰ معیاری تعلیم کا مرکز بنے گا، مسعود خان

0
56

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا مظفرآباد کے قریب چھتر کلاس کے مقام پر نو تعمیر شدہ کنگ عبداللہ کیمپس کا دورہ۔
دورے کے موقع پر بریفنگ کے بعد جامعہ کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا کنگ عبداللہ کیمپس نا صرف علم و دانش اور اعلیٰ معیاری تعلیم کا مرکز بنے گا بلکہ یہ مظفرآباد اور ملحقہ اضلاع کے عوام کے لیے ا قتصادی اور سماجی ترقی کے نئے دروازے بھی کھولے گا۔ سعودی عرب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تعمیر ہونے والے اس جدید ترین کیمپس کی تکمیل میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی اور جامعہ کی انتظامیہ نے جو محنت کی ہے اُس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں