کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے پوئے واقعے میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ 21 سالہ حمزہ شاہراہ فیصل کراچی کا رہائشی ہے، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شارع فیصل پر رکشے میں بیٹھی خاتون کا پیچھا کیا اور ملزمان نے خاتون کو ہراساں کیا اور اس پر آوازیں بھی کسیں۔
متاثرہ خاتون نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی اور پولیس نے ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔