سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

0
115

لاہور: بھولا ٹینشن، ٹینشن میں آگیا۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار۔ ملزم بھولا ٹینشن کے خلاف مقدمہ درج اور حوالات میں بند کردیا۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ملزم بھولا ٹینشن کی ویڈیوز پر نوٹس لیا تھا۔ ملزم بھولا ٹینشن ہوائی فائرنگ اسلحہ کی ویڈیوز اپلوڈ کرکے خوف و ہراس پھیلاتا تھا اور ملزم بھولا ٹینشن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاون کیپٹن(ر) محمد اجمل کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کے ساتھ  تصاویر، ویڈیوز اپلوڈ کرنا قانون جرم ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں