جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی ورچوئل رائل ائیرٹیٹو شو میں پہلی شرکت

0
42

کراچی: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی ورچوئل رائل ائیرٹیٹو شومیں پہلی مرتبہ شرکت۔

نمبر 16 اسکواڈرن کے اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21  اسکواڈرن کا سی-130 طیارہ بھی ائیر شو میں شریک ہوا۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سال ائیر شو میں فضائی افواج طیاروں اورعملے کی ویڈیو کلِپس کے ذریعے شریک ہوئیں۔ پاک فضائیہ نے ائیر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کے عملے کے پیغامات کی ویڈیوز ارسال کیں اور اس شو میں شرکت  نہ صرف  بین الاقوامی سطح پر جے ایف 17 تھنڈر کی تشہیر کا باعث بنے گی  بلکہ پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں