کے-الیکٹرک کی جانب سے ناروا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

0
38

کراچی: کے-الیکٹرک کی جانب سے ناروا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ناظم آباد، فیروز آباد کالونی، جلال آباد، جہانگیرآباد اور ملحقہ علاقوں میں بجلی صبح 10 بجے سے بند ہے۔ شہر میں شدید گرمی کی وجہ سے گھروں میں خواتین، بچے، بزرگان شدید گرمی سے تڑپ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پینے کے پانی کی قلعت پیدا ہوگئی ہے۔ مساجد میں پانی ختم ہوگیا ہے نمازیوں کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 کے-الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ رات 11 بجے بجلی بند کر دی گئی تھی اور 5 گھنٹوں کے بعد صبح 4 بجے بحال کی گئی 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی بحال رہی اور پھر دوبارہ بند کردی گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 13 گھنٹے سے زائد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کے-الیکٹرک انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر معمول کا جواب  فنی خرابی کا موصول ہوا۔

عوام کا کہنا ہے کہ کے-الکٹرک گول مارکیٹ ناظم آباد آفس کا عملہ عوامی شکایات سننے تو تیار ہی نہیں جبکہ دوسری جانب کے الیکٹرک افسران اپنی چوریاں چھپانے کیلئے  بدترین لوڈشیڈنگ کروا رہی ہے اور اپنی چوری علاقہ مکینوں کے رہائشی گھروں پر ڈال کر ماہانہ ہزاروں کا بل بھیج دیتے ہیں۔ عوام کی وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ سے اپیل ہے کہ کے-الیکٹرک کو لگام دے کر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ورنہ کے-الیکٹرک کے دفاتر ہماری دسترس سے دور نہیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں