مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے آمد ،سفیر سے ملاقات

0
174

اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے آمد ،سفیر سے ملاقات، فلسطین کے حالات پر تشویش کا اظہار، ہر قدم پر تعاون کی یقین دہانی۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ وفد میں قومی اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود، رکن قومی اسمبلی آغا سید محمود شاہ اور مفتی ابرار شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد الرباعی سے ملاقات کی اور فلسطین پر حالیہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی عوام کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور چند ماہ قبل اسرائیل نامنظور ملین مارچ اور اس کے اثرات سے آگاہ کیا۔

فلسطینی سفیر کی جانب سے پاکستانی عوام کی فلسطین کے ساتھ محبت اور عقیدت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں